وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ، اوقات میں تبدیلی شدید سردی کی لہر کے باعث کی گئی ۔ وفاقی محکمہ تعلیم نے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلے رہیں گے ، جمے کے دن ساٹھے آٹھ سے ساڑھے بارہ تک ادارے کھلے رہیں گے ۔

ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات کار مارننگ شفٹ صبح آٹھ بجے سے ڈھیڑ بجے تک ہوگی ، جمعے کے روز آٹھ بجے سے ساڑھے بارہ تک شفٹ ہوگی ۔ ایوننگ شفٹ ڈھیڑ سے شام سات بجے تک ہوگی ۔ جمعے کے دن شفٹ ڈھائی سے لیکر شام سات بجے تک ہوگی ۔

سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اوقات کار کل 11 جنوری سے نافذ العمل ہونگے ۔

مصنف کے بارے میں