آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شرو ع ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شرو ع ہو جائے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا،گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


آئندہ جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان(ڑوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویڑن)میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔