بالی ووڈ کے کنگ کا ”تاج“ شاہ رخ خان سے چھن گیا

بالی ووڈ کے کنگ کا ”تاج“ شاہ رخ خان سے چھن گیا

ممبئی: شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں اور تینوں ہی اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

ان میں شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کے کنگ، سلمان خان کو دبنگ خان اور عامر خان کو مسٹر" پرفیکشنسٹ" کے ناموں سے جانا جاتا ہے تاہم غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ”کنگ“ کا تاج اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان کے مقابلے میں عامر خان گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ہٹ فلمیں دیتے آ رہے ہیں جبکہ شاہ رخ اور سلمان کی ہٹ فلموں کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے لہٰذا یہ کہنا بالکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ کنگ خان کہلانے کے اب حقدار عامر خان ہیں۔

ایک جانب جہاں عامر خان کی فلم دنگل بالی ووڈ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کر رہی ہے وہیں دوسری جانب سلمان خان کی نئی فلم ٹیوب لائٹ اچھا بزنس کرنے میں ناکام رہی جبکہ شاہ رخ خان بھی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”چنئی ایکسپریس“ کے بعد کوئی ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں۔ فلموں کی تجارت سے وابستہ تجزیہ کار رمیش بالا کہتے ہیں کہ ویسے تو تینوں خانز ہمیشہ ایک دوسرے کو ٹکر دیتے آئے ہیں تاہم جہاں تک فلموں کی کامیابی کی بات ہے تو عامر خان دونوں خانوں سے کہیں آگے نکل چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔