گردے کی پتھری اور درد ختم کرنے کے لیے لاجواب دیسی نسخہ

گردے کی پتھری اور درد ختم کرنے کے لیے لاجواب دیسی نسخہ

لاہور :گردے کی پتھری کی وجہ سے انسان کو جو تکلیف اٹھانا پڑتی ہے وہ صرف وہی جانتاہے جس کو گردے کی تکلیف ہو ۔پتھریوں کو گردے سے نکالنے کا طریقہ کار بھی انتہائی پیچیدہ ہے ۔

حالنکہ اس کا حل دیسی طریقہ علاج سے بھی ممکن ہے لیکن لوگ آپریشن کو اس لئے ترجیح دینے لگے ہیں کیونکہ دوسری ادویات ایسی ہی جو کارگر نہیں ہوتی اور صرف درد کشا ہوتی ہیں جبکہ پتھری کو خارج کرنے میں معاون نہیں ہوتیں ۔ اطباء کا ایک نسخہ ہے کہ اگر درد گردہ اورپتھری کی تکلیف کیلئے ان چھ چیزوں پر مشتمل نسخہ استعمال کرلیا جائے تو انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

یہ نباتاتی اجزا سونٹھ‘کالانمک‘ سونف‘ کالی مرچ ،نوشادر‘ اور رائی ہیں جنہیں ہم وزن ایک ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھوٹی چمچ پانی کے ہمراہ لے لیں۔ پانی زیادہ پینا ہوگا۔ پتھریجیسی بھی ہوگی گھل اورٹوٹ کر گردہ سے خارج ہوجائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔