کومبنگ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کومبنگ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا


لاہور :  لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ کی مختلف آبادیوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کومبنگ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ کومبنگ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔

شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 5افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔