سگریٹ نوشی چہرے کی جلد کو تباہ کرسکتی ہے

سگریٹ نوشی چہرے کی جلد کو تباہ کرسکتی ہے

سگریٹ نوشی نہ صرف پھیپھڑوں اور جسم کے دوسرے اعضاءکیلئے نقصان دہ ہے بلکہ یہ چہرے کی جلد کو بھی برے طرح متا ثر کرتی ہے۔
سگریٹ کا استعمال منہ کے انفکشن کی بڑی وجہ بتائی جاتی ہے ۔انوائرمینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کیمطابق سگریٹ کے استعمال سے مراد منہ کا انفکشن ہے۔تحقیق کے مطابق سگریٹ میں 700 سے زائد زہریلے جراثیم پا ئے جاتے ہیں جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ چہرے کی جلد کیلئے بھی مضر ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ چہرے کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
امریکی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ کیمطابق سگریٹ میں بہت سے ایسے جراثیم بھی پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے پیشاب اور جلد میں انفیکشن یا ہیضہ کی بیماری بھی لاحق ہوجاتی ہے۔ اسکے علاوہ سگریٹ میں موجود نیکوٹین  کی وجہ سے جلد میں سوزش بڑھ جاتی ہے۔ اسکی وجہ سے چہرے پر کیل مہاسے بھی نمودار ہونے لگتے ہیں جو چہرے کی خوبصورتی کو بگاڑنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نیکوٹین سے کینسر جیسے امراض بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔