ائیر انڈیا نے فلائٹس میں گوشت والے کھانوں کو روک دیا

ائیر انڈیا نے فلائٹس میں گوشت والے کھانوں کو روک دیا

نئی دہلی:بھارت کی قومی ائیر لائن” ائیر انڈیا“ نے جون 2017سے اندرون ملک پروازوں میں اکانومی کلاس مسافروں کیلئے گوشت والے کھانوں کی دستیابی کو ختم کردیا ہے ۔
ائیر انڈیا کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹراشوانی لوہانی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اکانومی کلا س کی اندرون ملک پروازوں میں گوشت والے کھانوں کی دستیابی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل اور بزنس کلاس کی پروازوں میں گوشت والے کھانوں کی دستیابی کو جاری رکھا جائے گا۔
ائیر انڈیا کے ایک سینئیر نمائندے کے مطابق انکے اس فیصلے سے 7سے8کروڑ بچائے جائیں گے۔ائیر انڈیا کے ایگزیکٹو کے مطا بق بھارتی ہوائی کمپنی انٹرنیشنل اور اندرون پروازوں کی کیٹرنگ پر سالانہ  400کروڑ  خرچ کر تی ہے۔