امید ہے پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آئے گا، پرویز مشرف

امید ہے پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آئے گا، پرویز مشرف

فیصل آباد: سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے انصاف کے تقاضوں کے مطابق رپورٹ بنا کر بد گمانیوں کا خاتمہ کر دیا۔امید ہے پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آئے گا۔

مقامی ہوٹل میں پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ساتھ ویڈیو لنک سے خطاب اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنا دے گی اور فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ جے آئی ٹی نے انصاف کے تقاضوں کے مطابق رپورٹ بنا  کر شکوک و شبہات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا بڑا الائنس بننے جا رہا ہے اور وہ متوقع طور پر اسکے چیئرمین ہونگے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ انکے خلاف سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں، وہ اپنے آپ کو کسی بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مصنف کے بارے میں