سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 افراد کے سر قلم کر دیے گئے

سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 افراد کے سر قلم کر دیے گئے

ریاض:  سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 6 افراد کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔

رواں برس کسی ایک دن کے دوران سزائے موت پانے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن افراد کے سر قلم کیے گئے ان میں 1 غیر ملکی شہری تھا جسے منشیات کی اسمگلنگ میں یہ سزا دی گئی جبکہ دیگر 5 افراد سعودی شہری تھے جن پر قتل کا الزام تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں اب تک 44 افراد کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ برس 153 افراد کو سزائے موت دی تھی۔

مصنف کے بارے میں