شریف خاندان کی مزید کمپنیاں پانامہ کیس کی وجہ سے پکڑی گئی ہیں:فواد چودھری

شریف خاندان کی مزید کمپنیاں پانامہ کیس کی وجہ سے پکڑی گئی ہیں:فواد چودھری

جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملکی سیاست میں بھونچال آگیا ہے ۔ جہا ں ایک طرف مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کومسترد کیا ہے تو دوسری طرف پی ٹی آئی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ایک دفعہ پھر استعفی کا مطالبہ کردیا ہے۔
دونوں حریف پارٹیوں کی طر ف سے بیان با زی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی اپنی ذاتی آف شو رکمپنی نکل آئی ہے اسکے علاوہ اور بھی شریف خاندان کی کمپنیا ں نکل آئی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کی مزید کمپنیاں پانامہ کیس کی وجہ سے پکڑی گئی ہیں۔حسن اور حسین نواز بزنس لندن میں کر رہے تھے پیسہ یہاں سے جا رہا تھا ۔منی لانڈرنگ میں ملوث سب سے اہم فرد اسحق ڈار ہیں۔
حسین اور حسن نواز کیخلاف یہاں پر کسی قسم کا ٹرائل نہیں ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ بنچ نے فیصلہ کرنا ہے کہ وزیر اعظم صادق اور امین ہیں کہ نہیں ۔جے آئی ٹی پی ایم ایل این یا پی ٹی آئی کیلئے نہیں بنائی گئی ۔یہ ججز کیلئے بنائی گئی ہے اورموجودہ صورتحال میں ہم سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم فوری استعفا دیدیں۔