جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے پر سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا

جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے پر سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا

لاہور :آج کے دور میں سوشل میڈیا کی بڑی اہمیت ہے۔ سوشل میڈیا سے مراد انٹرنیٹ بلاگز، سماجی روابط کی ویب سائٹس  ہیں جہاں لوگ مکمل آزاد ہیں اور کسی بھی موضوع پر اپنا موقف سامنے رکھتے ہیں ۔ آج جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک  طوفان برپا  ہے ۔ ہر کوئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو لے کر دلچسپ تبصرے کر رہا ہے ۔
ایک صاحب نے شاعرانہ انداز میں ٹویٹ کیا
"اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے۔ جب تاج آچھالے جائیں گے جب تخت گرائے جائیں گے"۔ایک خاتون نے جے آئی ٹی رپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'دل گارڈن گارڈن ہورہا ہے "۔ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ" شکر ہے رپورٹ اردو میں ورنہ آج پھر مٹھائیاں تقسیم ہونی تھیں"۔

یاد رہے کہ آج پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی  جس میں انہو ں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا  کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی  اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں