جمعرات سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

جمعرات سے اتوار تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان
کیپشن: مون سون ہواؤں میں جمعرات سے شدت آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: بحیرۂ عرب اورخلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں میں جمعرات سے شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے متوقع ہے۔ بارشوں کا آغاز کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہو گا۔

مزید پڑھیں: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا

جمعرات سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، کشمیر، بنوں، ڈی آئی خان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ہفتے سے اتوار تک سندھ اور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے ساتھ گرج چمک ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ منگل کو بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم منگل کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور اور اسلام آباد میں بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

ادھر آزاد کشمیر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گیا۔ آزاد کشمیر کےعلاقے نکیال میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں