شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز، سپریم کورٹ نے مزید 6 ہفتے کا وقت دیدیا

09:58 AM, 10 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز میں فیصلے کے لیے مزید 6 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز کے فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے جج محمد بشیر کی درخواست پر سماعت کی۔

 

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر احتجاج، تلخ کلامی پر ناصر بٹ گرفتار

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 10 جون کو سماعت کے دوران احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر ایک ماہ میں (10 جولائی تک) فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

 

خیال رہے عدالت عظمیٰ کی جانب سے دی گئی مدت آج ختم ہو رہی ہے تاہم اب تک صرف ایک (ایون فیلڈ پراپرٹیز) ریفرنس کا فیصلہ ہی سنایا جا چکا ہے جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ابھی زیرِ سماعت ہیں یہی وجہ ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں