بنی گالا اور سیکٹر الیون میں تعمیرات غیرقانونی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

بنی گالا اور سیکٹر الیون میں تعمیرات غیرقانونی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
کیپشن: ماسٹر پلان کو نقصان پہنچاکر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا...فائل فوٹو

اسلام آباد:بنی گالا اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دے کر قابل مسمار کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کو کہا تھا کہ ایک مرتبہ تھوک دوں تو اس کو چاٹتا نہیں ہوں: چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بنی گالا اور سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کے متعلق کیس کی سماعت کی اور 72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے پرویز مشرف کے اہلخانہ کو طلب کرلیا

شہریوں کی جانب سے تعمیرات کو چیلنج کرنے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ماسٹر پلان کو نقصان پہنچاکر مراعات یافتہ طبقے کو فائدہ پہنچایا گیا ،ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے تحت تعمیر ات قابل مسمار ہیں۔عدالت نے 72 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں