• Neo English
  • Roznama Nai Baat
  • Lahore Rang
  • About NEO
  • Contact Us
Neo TV
Neo TV
Skip to content
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
    • محمد بن سلمان ،شہزادے سے ولی عہد تک کے سفر پر ایک نظر
    • سعودی عرب کا وقت پر بل ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے پر غور
    • جاپانی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
    • پلوامہ میں خودکش حملہ،فوجیوں کی ہلاکت میں بھارتی خفیہ ایجنسی’ ر‘ا ملوث نکلی
  • پاکستان
    • سعودی ولی عہد کا پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
    • عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی، نعیم الحق کی تصدیق
    • پاکستان اور سعودی وزارتی سطح پر ہر 6 ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے
    • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولتیں فراہم کرینگے، عبدالرزاق داؤد
  • علاقائی
    • آزادکشمیر
    • گلگت بلتستان
    • بلوچستان
    • خیبر پختونخوا
    • سندھ
    • پنجاب
  • کھیل
    • کرس گیل کا ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان
    • مکیش امبانی کی کمپنی کا پی ایس ایل کی کوریج سے انکار
    • پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دےدی
    • لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 79 کا ہدف دےدیا
  • انٹرٹینمنٹ
    • دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، اکشے کمار
    • جھا نوی کپور نے اپنا وزن بڑھا لیا
    • پلوامہ حملے پر ریمارکس ، کپل شرما شو کے میزبان نوجوت سنگھ سدھو کو فارغ کر دیا گیا
    • موذی مرض کینسر کا شکار اداکار عرفان خان واپس بھارت پہنچ گئے
  • بلاگز
    • آشنا حقیقت
    • کرپٹ سسٹم میں  سیل آفرز  
    • نظریات سے زندگی بدلئے
    • خاموش قاتل
  • پروگرامز
    • نیوز ٹاک
    • ایٹ کیو
    • جمہور فرید ریئس کے ساتھ
    • حرف راز
    • حلوہ پوری
    • سوا تین
    • لائیو ود نصر اللہ ملک
    • محاصرہ
    • نیو پاکستان
    • پکار
    • خبر کے پیچھے
    • سیدھی بات
    • آئیڈیا کروڑوں کا
  • وڈیوز/بلیٹنز
    • بلیٹنز
    • ہیڈ لائینز
    • ویڈیوز
  • مزید
    • ٹیکنالوجی
    • کاروباری
  • الیکشن 2018
  • عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی، نعیم الحق کی تصدیق
  • پاکستان اور سعودی وزارتی سطح پر ہر 6 ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے
  • سعودی ولی عہد کا پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم
  • سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولتیں فراہم کرینگے، عبدالرزاق داؤد
  • سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان اور جمعہ کی چھٹی کے حوالےسے بڑی خبر آگئی
  • پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا
  • دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، اکشے کمار
  • سعودی ولی عہد کے طیارے کی خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • آشیانہ اسکینڈل ریفرنس: شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 'سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے'
  • عمران خان اور آرمی چیف سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے چار منٹ سے زائد طیارے کے باہر کھڑےرہے
  • کرس گیل کا ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان
  • سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا
  • مکیش امبانی کی کمپنی کا پی ایس ایل کی کوریج سے انکار
  • سعودی ولی عہد آج وزیراعظم کیساتھ ناشتہ کرینگے
  • پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7 وکٹوں سے شکست دےدی
  • یقین ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا ،  محمد بن سلمان
  • لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 79 کا ہدف دےدیا
  • نوازشریف کو دل کی پیچیدہ کورونری آرٹری کی بیماری لاحق
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

سیاستدانوں پرلٹکتی 62/63کی تلوار

بلاگز 
 10-Jul-18
شیئر کریں !
سیاستدانوں پرلٹکتی 62/63کی تلوار

انسان میں زندہ رہنے کی خواہش ہوتی ہے تو موت کا خوف بھی قائم رہتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ اس خوف کو اپنے اندر ہی دبا کر دنیا کی رنگینی میں اپنے آپ کو مصروف کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ۔ لیکن زندگی کے قدم قدم پر خوف مختلف شکلوں میں اس کے سامنے آتا رہتا ہے۔ جیساکہ زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کی خواہش کرتا ہے کیوں کہ وہ غریبی کے خوف کا تصور کر کے کانپ جاتا ہے ۔ کاروبار کو پھیلانے کی خواہش کرتا ہے تو اس میں خسارہ کے خوف اس کے اندر ضرور ہوتا ہے۔ کچھ نیا کرنے کی ارادہ کرتا ہے تو اس میں ناکامی کا خوف اسے فیصلہ کرنے میں مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ خوف کا تعلق انسان کے ذہین میں ایک نفسیاتی احساس سے ہے جو قدرتی طور پر اس کے اندر موجود رہتا ہے۔آئین پاکستان کا آرٹیکل 62/63 بھی ایک ایسی تلوارہے جس نے ہمارے سیاستدانوں میں ایک خوف پیدا کر رکھا ہے۔ اس خوف کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور کسی طرح آئین پاکستان میں سے اس آرٹیکل کو نکالنے کیلئے بے چین ہیں۔


ضرور پڑھیں: 'سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے'

آئین کی اس چھپی ہوئی62/63 کی تلوار کو نیام سے نکالنے کا کام ڈاکٹر طاہرالقادری نے 31جولائی 2010کو بیداری شعور کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔ اسی سلسلے میں 18دسمبر 2011کو راولپنڈی میں بیداری شعور ریلی بھی نکالی ۔ مختلف پریس کانفرنس اور انٹرویوز کے ذریعے آئین کے آرٹیکل62/63 کے نفاذ کیلئے اداروں کو مخاطب کرنے لگے کہ آئین کے اس آرٹیکل کے ذریعے کرپٹ ، بنک ڈیفالٹر، جھوٹ بولنے والے، جعلی ڈاکومنٹس، بجلی سے لے کر ٹیکس کی چوری تک کرنے والے سیاستدانو ں کا اسمبلی میں جانے کا راستہ قانونی طریقے سے روکا جا سکتا ہے اور پھر پاکستان کی عوام نے اس آئینی تلوار کا پہلا شکار ہوتا ہوا دیکھا جب 63/1 G کے تحت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو19جون 2012کو وزارت عظمی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پھر اس اس تلوار کی زد میں کئی سیاستدان آتے چلے گئے جن میں اکثریت جعلی ڈگری پیش کرنے پر نااہل ہوئے۔ جب پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پانامہ کا شور ہوا۔ دنیا کے کئی ممالک کے وزیر اعظم پانامہ لسٹ میں نام آنے کی وجہ سے غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو گئے ۔ لیکن پاکستانی وزیر اعظم نے اس کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ کیس عدالتی کاروائی میں گیا ،پانامہ میں ہونے والے انکشافات پر تحقیق ہوتی رہی اور ابھی تک جاری ہے لیکن اس دوران کیس میں جب یہ بات سامنے آئی کہ الیکشن فارم میں اقامہ اور دیگر اثاثہ جات پر جھوٹ بول گیا ہے تو پھر ایک بار اسی62/63 کی تلوارکا نواز شریف شکار ہوتے ہوئے نااہل ہوئے ۔

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن 2018 میں اس آئینی تلوار سے بچاؤ کیلئے دو سال پہلے ہی سوچ و بچار شروع کر دیا تھا اور سب نے مل کر الیکشن فارم سے 62/63 کی زد میں آنے والی تمام شقوں کو نکال کر نیا فارم تیار کر لیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تمام جماعتیں اس آئینی تلوار سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں ۔ الیکشن میں ووٹ کے حصول کیلئے عوام کے سامنے اپنے آپ کو نیک ، صالح ،ایماندار اور محب وطن کے طور پر پیش کرنے والے اگر وہ اس ملک اور عوام کے ہمدرد ہیں تو اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیوں نہیں کرتے۔ حیرت کی بات تو اس وقت سامنے آئی جب پاکستان میں انصاف اور تبدیلی کی بات کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی آئین پاکستان کے ساتھ ہونے والی اس گھناؤنی سازش پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس میں برابر کے شریک نظر آئے۔ اس وقت پاکستان میں سوائے ڈاکٹر طاہرالقادری کے کوئی بھی رہنما 62/63کے نفاز کی بات نہیں کررہا ۔ سب اس تلوار سے بچنے کی کوشش میں ہیں ۔

الیکشن 2018پاکستان اور عوام کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے بعد یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ۔ عوام کے پاس معلومات پہلے سے زیادہ پہنچ رہی ہیں ۔ سیاستدان کے کردار اس وقت عوام سے پوشیدہ نہیں۔ اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ آنکھیں بند کر کے جماعتوں کی نسبت کو دیکھتے ہوئے ووٹ دیں گے یا پاکستان کی سا لمیت و ترقی کو دیکھتے ہوئے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

صادق مصطفوی

(ادارے کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)

Tagged سیاستدانوں پرلٹکتی تلوار
شیئر کریں !

متعلقہ خبریں

13سالہ لڑکی پر تلوار سے حملہ کر کے اس کے ایک ہاتھ کی ہتھیلی کاٹ دی

08:58 PM, 24 Aug, 2017
Share it !

'فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجا تو حکومتی بینچز خالی ہو جائیں ...

01:02 PM, 6 Nov, 2018
Share it !

میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے،خواتین سیاستدانوں ...

10:20 AM, 17 Mar, 2018
Share it !

تازہ ترین

عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی، نعیم الحق کی تصدیق

12:55 PM, 18 Feb, 2019
Share it !

پاکستان اور سعودی وزارتی سطح پر ہر 6 ماہ بعد ملاقات کا شیڈول طے

12:35 PM, 18 Feb, 2019
Share it !

سعودی ولی عہد کا پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

12:21 PM, 18 Feb, 2019
Share it !

مقبول خبریں

اوورسیز پاکستانیوں کے زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی ...

09:02 AM, 11 Jan, 2019
Share it !

سمندر پار پاکستانیوں کو زلفی بخاری نے خوشخبری سنادی

09:45 AM, 15 Dec, 2018
Share it !

ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر ...

02:54 PM, 4 Jan, 2019
Share it !

روزنامہ نئی بات

روزنامہ نئی بات

Copyright © 2019 - Neo News.
Powered By publishrr