نوازشریف اور مریم نواز کو واپسی کا ٹکٹ مل گیا

نوازشریف اور مریم نواز کو واپسی کا ٹکٹ مل گیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ بھی حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز 13جولائی کو لاہور پہنچیں گے، دونوں جمعے کی شام 6بجکر15 منٹ پرنجی ایئر لائن سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ایک روز قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو راولپنڈی سے ریلی کے دوران گرفتارکیا گیاجبکہ بعد ازاں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ن لیگی امیدوار زاہدحسین الیکشن کیلئے نا اہل قرار

واضح رہے کہ جمعہ 6 جولائی کو اسلام ا?باد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔میاں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11سال، مریم نواز کو 8 سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔