فٹبال ورلڈ کپ2018،زیرو سے ہیرو کون کون بنا ؟

فٹبال ورلڈ کپ2018،زیرو سے ہیرو کون کون بنا ؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: فٹبال کو ویسے تو جوش و خروش اور چھینا جھپٹی کا کھیل سمجھا جاتا ہے لیکن ورلڈکپ کے رواں ایونٹ میں گول کیپر کے لیے کڑا امتحان بنا۔


 کون کون زیرو سے ہیرو بنا، پہلے ناک آﺅٹ مرحلے میں میزبان روس نے سپین کو پنلٹی شوٹ آﺅٹ پر آﺅٹ کیا، جیت کا سہرا گول کیپر آئیگر ایکن فیف کے سر سجا۔

یکم جولائی کو ہی کروشیا اور ڈنمارک میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، کروشین گول کیپرڈینیجل سباسسک نے پھرتی اور مہارت سے میدان مار لیا  .

کولمبیا کے خلاف آر یا پار میچ مین انگلش کیپرجورڈن پِک فورڈ مرد میدان بنے آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا کے خلاف میزبان روسی گول کیپر کو "گول" ہو گئے۔

فٹبال کے جوشیلے بھڑکیلے کھیل میں سٹرائیکرز، مڈفیلڈر اور ڈیفنڈرز کی چھینا جھپٹی مشہور ہے لیکن گروپ میچز میں سپر سٹار رونالڈو کی پنلٹی روکنے والے ایرانی گول کیپر علی رضا بہاروان ایک پرفارمنس سے سپرہٹ ہو گئے۔

اسی طرح آئیس لینڈ کے ہینس ہیلڈورسن نے خطرے کا نشان میسی کی پنلٹی کو روک کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔