کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 

 کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا: چوہدری نثار 
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ٹیکسلا:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا۔

چوہدری نثار نے  نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  میرے انتخابی نشان سے متعلق ایک ماحول بنایا گیا، مجھ پر تنقید کرنے کیلئے چند سیاسی لوگوں کو بہانہ چاہیے شہبازشریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں، شہبازشریف سے ملاقات پرانی بات ہے، وہ یاد نہیں۔ میرے نوازشریف سے 34 سال پرانے تعلقات ہیں، اگر ن لیگ میں ہوتا تو نوازشریف کے استقبال کیلئے نہ جاتا، میں نوازشریف کے استقبال کیلئے بالکل نہیں جاؤں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: این آر او کیس: پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
   

 انہوں نے مزید کہا کہ جس کی حکومت ہوگی اس پر ترس آ رہاہے، حکومت ضرور بنائیں لیکن مسائل پر فو کس رکھیں، کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں،  بھارت پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن وقت پر ہوں گے، فوج کا کردار معاونت کا ہے، ترجمان پاک فوج
 
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں