13 جولائی کو عوام نواز شریف کیخلاف فیصلے پر جواب دیں گے: شہباز شریف

13 جولائی کو عوام نواز شریف کیخلاف فیصلے پر جواب دیں گے: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، 13 جولائی کو عوام سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلے پر جواب دیں گے۔

شہباز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھلوال والوں کے جوش وجذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، بھلوال کے عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ نواز شریف اپنی اہلیہ کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر آرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو صحت یابی عطا فرمائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان نے کتاب لانچ کرنے کی تیاری کر لی
 
 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ ملتوی کرانے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا، خدا نے نواز شریف کو ہمت دی اور انہوں نے 13 جولائی کو واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن 13 جولائی کو اپنے قائد کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں، عوام سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلے پر جواب دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس کیس، اسحاق ڈار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرنے کا فیصلہ
    

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائی۔ ملک کے اربوں روپے لوٹنے والوں کو کوئی نہیں پکڑتا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں