پنجاب حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے نواز شریف کا استقبال روکنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی قائد اور مریم نواز کی وطن واپسی کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ان کے استقبال کا فیصلہ کیا اور ائیر پورٹ پر کیے جانے والے اس استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب پولیس نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ائیرپورٹ پر استقبال روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی صورت نواز شریف کا استقبال نہ ہونے دیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان نے کتاب لانچ کرنے کی تیاری کر لی
    

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر نواز شریف کی پاکستان آمد پر زیادہ لوگ جمع ہو گئے تو کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لیے نیب نے سیکیورٹی کو موثر بنانے کی حکمت عملی بھی ترتیب دے دی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں: کرپٹ عناصر کیخلاف کیسز میں غیر ضروری التوا برداشت نہیں کیا جائیگا: چیئرمین نیب
  

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے 13 جولائی کو وطن واپس آنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ ان کی وطن واپسی کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ائیر پورٹ پر ہی اپنے قائد اور مریم نواز کے شاندار استقبال کا فیصلہ کیا جس کے لیے زوروشور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں