عوام پر سلیکٹڈوزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے، شاہدخاقان عباسی

عوام پر سلیکٹڈوزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے، شاہدخاقان عباسی
کیپشن: Image Source: Shahid Khaqan Abbsi Twitter Account

حافظ آباد:سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم پرمسلط کیاگیا شخص سلیکٹڈوزیراعظم ہے، عمران خان نے10مہینوں میں ملک کابیڑہ غرق کردیا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی نےبتایا ہے کہ وزیراعظم روس جارہےہیں لیکن روس کےوزیراعظم نےپریس کانفرنس میں کہاہم نےنہیں بلایا۔ کل وفاقی  کابینہ کے اجلاس میں4گھنٹے مریم نوازکےبیانیےکودبانےپرغورکیا گیا۔کابینہ کاکام عوام کےمسائل کوحل کرنےپرغورکرناہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11وزرانے کہا شاہدخاقان کوگرفتارکریں گے،میں تیارہوں کریں گرفتارعمران خان میں غیرت ہےتومجھےگرفتارکریں،۔ سائرہ افضل تارڑنےعوام کی خدمت کی ،وزیرصحت ہوتےہوئےسائرہ افضل نےدوائی کی قیمت نہیں بڑھنےدی ۔نئے پاکستان کا وفاقی وزیرصحت2سے3ارب کی رقم لےکرفرارہوچکاہے۔