پہلا سیمی فائنل : نیوزی لینڈ نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی

پہلا سیمی فائنل : نیوزی لینڈ نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

مانچسٹر:  کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ  سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  بھارت کو 18 رنز سے شکست  دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں  239 رنز  بنائے ،  نیوزی لینڈ کی جانب  سے   روس ٹیلر74،کپتان ولیمسن 67اورنکولس28رنزبناکر نمایاں رہے ، ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 221رنزپرڈھیرہوگئی. 

 

 

 رویندرا جڈیجا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  77 رنز بنا کر نمایاں رہے ، دھونی  50 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔روہت شرما، لوکیش راہول اور ویرات کوہلی نے صرف ایک ایک رن بنایا اور آؤٹ ہوگئے۔رشپ پنٹ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم مقررہ 49.3 اوورز میں 221 رنز ہی بناسکی۔ 

 نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور مچل سانٹنر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔