آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر ایران نے برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں

آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر ایران نے برطانیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں
image by facebook

تہران : ایران نے برطانیہ کو آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں ، ایرانی سپریم لیڈر حسن روحانی نے کہا کہ ہمارے آئل ٹینکرکو جان بوجھ کر روکا گیا ہے .


دوسری طرف برطانیہ کا موقف ہے کہ ایران کا آئل ٹینکر عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام تیل درآمد کرر ہا تھا جبکہ اس پر عالمی سطح پر اس پر پابندی عائد ہے .

برطانیہ کی جانب سے ایران کے آئل ٹینکر کی ضبطگی اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پرایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے .

ایران نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ مزید اقتصادی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لیے کمر بستہ ہے ۔