محمد حفیظ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے انکار کر دیا

محمد حفیظ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے انکار کر دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ، انھوں نے دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے بالکل فٹ ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارداہ نہیں ہے ، دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے خود کو بالکل فٹ سمجھتا ہوں .

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اورسابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں وقار یونس نے محمد حفیظ سے پوچھا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کی ریٹائرمنٹ کے لیے بہترین وقت ہے تو اس کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے ، خود کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے فٹ سمجھتا ہوں ۔