ہم حکومت کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

ہم حکومت کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(ن) لیگ کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتے آئیینی طریقے سے حکومت کو ہٹانے کی کوشش کریں گے یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے میں اب پانچ سال لگیں گے .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین ہم سے رابطے کرتے ہیں اور حکومت کی ناکامی کا اعتراف  کرتے ہیں مگر ہم حکومت کے خلاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتے ہم آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں عمران خان نے ملکی معیشت کی جس قدر تباہی کی ہے اس کا کوئی دفاع نہیں کر سکتا عوام نے حکومت کو رد کر دیا ہے۔عوام حکومت کے بجائے اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کہیں غائب نہیں اسمبلی میں موجود ہے (ن) لیگ حکومت کی ہر غلطی کی نشاندہی  کرتی ہے حکومت سے کوئی ادارہ نہیں چل رہا۔ ملک کو بچانے کا فیصلہ اے پی سی میں ہوگا۔ لوگ ہم سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔

اے پی سی ہم بھی چاہتے ہیں شہباز شریف کی طبعیت کی وجہ سے اے پی سی میٹنگ نہیں ہوئی ن لیگ مشاورت سے چلتی ہے ہماری جماعت کا کلچر پی ٹی آئی کی طرف نہیں اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا نواز شریف کے تین آپریشن ہونے ہیں اس وقت برطانیہ میں سرجر یز نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کو گلہ ہے تو میں معافی مانگتا ہوں پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کریں گے۔