کورونا وائرس ، ملک  بھر  میں مزید 75افراد جاں بحق ،مزید 2751نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ، ملک  بھر  میں مزید 75افراد جاں بحق ،مزید 2751نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان بھر  میں کورونا وائرس کے باعث  مزید75افراد جاں بحق ہو گئے ،اموات 5 ہزار58 ہو گئیں  اور مزید 2751نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار599 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 75افراد کا انتقال ہوا،پاکستان میں ایک لاکھ 49 ہزار92 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں،2375مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 555 ٹیسٹ کیے گئے اور   اب  تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک ہزار972اموات رپورٹ ہوئیں۔

سندھ ایک ہزار 677، خیبرپختونخواایک ہزار 63، بلوچستان125، اسلام آباد146، آزادکشمیر41 اورگلگت بلتستان میں 34 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد99ہزار362 ہوگئی  جبکہ  پنجاب84ہزار587، خیبرپختونخوا29ہزار52، بلوچستان11ہزار52، اسلام آباد13ہزار731،گلگت ایک ہزار605 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار459 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونامتاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔