کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ23 لاکھ89 ہزار599  تک پہنچ گئی

کورونا وائرس ،دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 1کروڑ23 لاکھ89 ہزار599  تک پہنچ گئی

  نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر  میں 5 لاکھ57 ہزار405 افراد ہلاک اور ایک کروڑ23 لاکھ89 ہزار599  متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 71لاکھ5ہزارسے زائد افراد صحتیاب ہوئے۔


امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد32لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور1 لاکھ 35ہزار852 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 17لاکھ 27ہزار سے زائد مریض موجود ہیں اور 68ہزار355 اموات ہوئی ہیں۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے اور ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 623 ہو گئی ۔

روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 173 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 843 تک پہنچ گئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار314 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار چار سو سے تجاوز کر گئی   جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ گئی ۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 6ہزار 216 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 682 جاں بحق ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 87 ہزار سے6 سو زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

میکسیکو میں دو لاکھ 82 ہزار 283افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور33 ہزار526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ایران میں دو لاکھ 50 ہزار458افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور12ہزار305جاں بحق ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار926  ہو گئی ہے جبکہ دو لاکھ  42 ہزار363افراد متاثر ہوچکے ہیں۔