صادق سنجرانی کا بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

صادق سنجرانی کا بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

اسلام آباد : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ 179 رکنی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کی صدرات کیلئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔