وزیر اعظم عمران خان کا کار کر دگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کر نے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا کار کر دگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کر نے کا فیصلہ


اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کار کر دگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،مشیران ، معاونین کو بریفنگ کے بجائے اب کار کر دگی دکھانا ہوگی ، سیکرٹریز سمیت بیورو کریسی اور اداروں کے براہان کو بھی کار کر دگی کے پیمانے سے جانچا جائیگا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بریفنگ نہیں، اب اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا،وزیر اعظم کی ترجیحات بدل گئیں۔

کارکردگی کے معاملے پر وزیر اعظم نے اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم، وزراء، مشیران، معاونیں کو بریفنگ کے بجائے اب کاردگی دکھانا ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ سیکریٹریز سمیت بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہاں کو بھی کارکردگی کے پیمانے سے جانچا جائیگا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا؟ اب وزراء، مشیران،معاونیں اور بیوروکریٹس کو حقائق بتابا ہوں گے،وزیر اعظم کا حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والے وزراءاوربیوروکریسی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں اور وزارتوں کی ہر بریفنگ کے اعدادوشمار وزیر اعظم نے اپنی ڈائری میں ریکارڈ کررکھے ہیں ،وزیر اعظم کے سیکریٹری اعظم نے بھی تمام وزارت کی بریفنگ کو الگ سے ڈائری میں درج کررکھا ہے، وزیر اعظم وزارتوں سے بریفنگ میں اپنے ریکارڈ کے مطابق عملی اقدام کا پوچھنا شروع ہوگئے.

وزیر اعظم نے دونوں ڈائریاں کھول لیں،تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کردی،وزیر اعظم عمران خان ہر محکمے کی بریفنگ کے دوران اپنے ریکارڈ سے موازنہ بھی کرتے ہیں.

ذرائع کے مطابق وزارتین ہوں یا ڈویژن ،حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضع کردیا ،صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کاکردگی کے ترازو پر تولہ جائےگا۔