پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے سکواڈ میزبان ملک کے خلاف دوسرے میچ کیلئے کارڈیف سے لندن پہنچ گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے جم سیشن میں بھی شرکت کی۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جسے انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 
قومی ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں دوسرے ون ڈے میچ کیلئے کارڈیف سے لارڈز پہنچ گئی ہے اور کھلاڑی بلند حوصلے کیساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں اور آج کے میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 
واضح رہے کہ انجری کا شکار حارث سہیل قومی سکواڈ سے علیحدہ ہوکر وطن روانہ ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔