چترال ، ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں دریا میں ڈوب کر ہلاک

چترال ، ایک ہی خاندان کی تین لڑکیاں دریا میں ڈوب کر ہلاک

چترال: 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چترال کے علاقے کریم آباد میں پیش آیا جہاں تینوں بہنیں دریا کے  کنارے قالین دھو رہی تھیں کہ اس دوران ایک بہن دریا میں گرگئی ۔

دریا میں گری بہن کو بچانے کے لئے باقی دوبہنوں نے بھی اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام ہوگئی اور تینوں بہنیں دریا کی بے رحم لپیٹ میں آ گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آپریشن کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔