پاکستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ

WhatsApp accounts, Pakistani users, hacking cases, FIA, PAT

اسلام آباد: پاکستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ، 3 ماہ میں پی ٹی اے کو ہیکنگ کی 35 شکایات موصول ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی فون نمبروں سے پاکستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ پاکستانی صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک ہونے سے روکنے میں ناکام رہا ہے ۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین ہیکنگ کی شکایات ایف آئی اے کو اندراج کروا سکتے ہیں ۔ جبکہ ایف آئی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کے بعد اُن سے ہزاروں روپے بٹورے جا چکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ہیکنگ کو روکنے کیلئے ابھی تک کوئی موثر اقدام نہیں کیا گیا ۔

خیال رہے کہ یہ معاملہ الیکٹرانک فراڈ ایکٹ 14 کے تابع آتا ہے ۔