دنیا کی کوئی طاقت ہمارا گلا نہیں دبا سکتی: شیخ رشید

دنیا کی کوئی طاقت ہمارا گلا نہیں دبا سکتی: شیخ رشید
کیپشن: دنیا کی کوئی طاقت ہمارا گلا نہیں دبا سکتی: شیخ رشید
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمارا گلا دبا سکتی ہے نہ ہی ہم سے تعلقات رکھے بغیر رہ سکتی ہے۔ پاکستان کی سرحدوں کو کوئی خطرہ نہیں اسےاندر سے خطرات ہیں۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جغرافیائی طور پر اہم جگہ پر بنایا ہے۔ ایران اور پاکستان کو چھوڑ کرکوئی ایسا ملک نہیں جس میں امریکا کے اڈے نہ ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نےافغان مہاجرین سے متعلق اسٹریٹجی بنالی ہے۔ وقت آنے پر اس پر دفتر خارجہ بہتر بات کرسکے گا۔ پاکستان ایئرفورس تمام فضائی سرحدوں کی نگرانی کرتی ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہےاسےکس کے ساتھ جانا ہے۔ چین پر سمجھوتہ کئے بغیر امریکا سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ۔ابھی پاکستان پر وہ وقت نہیں آیا کہ فیصلہ کریں کس کے ساتھ جانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کےمسئلےپرتمام لوگوں نےپاک فوج کےساتھ کھڑےہونےکااعادہ کیا۔  پاک فوج کے ساتھ تمام سیاسی جماعتیں کھڑی ہیں۔  افغان قوم اپنا فیصلہ خود کرے کہ انہوں نے مستقبل میں کیا کرنا ہے۔ 

وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں نسلی بنیادوں پر بھی بھرتیاں ہورہی ہیں ۔  جمعیت اسلامی نے بھی بھرتی شروع کردی ہے۔ جمعیت اسلامی کو چھوٹی طاقت نہیں سمجھنا چاہئے۔ اس وقت آدھے افغانستان پر افغان طالبان کا قبضہ ہے۔ پاکستان کی صورتحال پرانے حالات سے بہتر ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان نے ابھی بہت سے مراحل سے گزرنا ہے ۔ حکومت، فوج،ادارے ہر طرح کے حالات کیلئے تیار ہیں۔ اس وقت کے افغان طالبان کافی تبدیل ہوچکے ہیں۔ افغان حکومت اور طالبان میں درمیانی راستہ نکلنا بہتر ہوگا۔ افغانستان کی صورتحال دیکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ۔