نوازشریف یا ان کے کسی بھی وزیرپر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، شاہد خاقان عباسی

نوازشریف یا ان کے کسی بھی وزیرپر کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، شاہد خاقان عباسی
سورس: file photo

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کے کسی بھی وزیر پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی .

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ افغانستان میں امریکا اور یورپی ممالک نے بیس سال جنگ لڑی ۔اب افغانستان کو خود مختار ملک سمجھنا ہوگا فریق نہیں بننا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے سب اپنا سامان اٹھا کر چلے گئے لیکن ملبہ پاکستان نے ہی اٹھانا ہے ۔ افغانستان میں جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو مہاجرین پاکستان ہی آتے ہیں ۔ 

انہوں ںے کہا کہ حکومت صرف چینی کی مد میں آٹھ سو ارب روپے کھا چکی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدلیہ تب آزاد ہوتی ہے جب حکومتی وزیرگھبرائیں لیکن  اس وقت  وزیراعظم بھی عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں ۔