ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہو گی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 جولائی کو ہو گی
کیپشن: ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
سورس: فائل فوٹو

 کراچی: پاکستان میں ذی الحج 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کے حکام  نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین  مولانا عبدالخبیر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذوالحجہ پیر کو ہو گی۔

خیال رہے کہ محمکہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج صبح 6 بج کر18 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے تاہم آج اس کے نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ماہرین کے مطابق نیا چاند دکھائی دینے کے لئے اس کی عمرکم ازکم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق 40 منٹ سے زیادہ ہونا چاہئے۔