قومی ادارہ صحت نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

قومی ادارہ صحت نے کورونا کے اعداد و شمار جاری کر دئیے

لاہور: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 385 ٹیسٹ کئے گئے ۔ جن میں سے 502 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.173 فیصد رہی ۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 1 شخص کا انتقال ہوا ۔

خیال رہے کہ عید سے قبل کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا تھا جس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عید کے دنوں میں لوگوں کی بڑی تعداد سماجی فاصلے کو برقرار نہیں رکھ پاتی ۔

مصنف کے بارے میں