ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے 44 ارب ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے

نیویارک: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے چوالیس ارب ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں ۔

اس حوالے سے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت ٹوئٹر متعدد معاملات پر اپنے قانونی وعدے پورے نہیں کر سکی ، جس میں فیک اور اسپیم اکاؤنٹس کی درست تعداد کی نشاندہی کرنا بھی تھا ۔

خیال رہے کہ اپریل میں ایلون مسک نے سماجی رابطوں کے اس اہم پلیٹ فارم کو خریدنے کی خاطر ڈیل کو حتمی شکل دی تھی ۔

بعد ازاں دنیا کے امیر ترین شخص کے وکلا کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا تھا کہ اگر سوشل میڈیا نیٹ ورک اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم نہیں کرسکا تو وہ اسے خریدنے کا فیصلہ بدل سکتے ہیں ۔

اس مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور ایلون مسک کے پاس معاہدے کو منسوخ کرنے کا اختیار موجود ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا انتباہ کیا گیا ہے ۔

ادھر ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس ڈیل کو ختم کرنے پر مسک کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں