عرب ممالک نے قطر سے تمام امیدیں ختم کر دیں

دبئی:متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے خلیجی ممالک قطر پر اپنا تمام اعتماد کھو چکے ہیںاور حالات کی بہتری پر بات کر کرکے تھک چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

عرب ممالک نے قطر سے تمام امیدیں ختم کر دیں

دبئی:متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا ہے خلیجی ممالک قطر پر اپنا تمام اعتماد کھو چکے ہیںاور حالات کی بہتری پر بات کر کرکے تھک چکے ہیں لیکن کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔
روس میں امارات کے سفیر عمر سیف گھوبس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قطر کو دہشتگردوں کی مالی امداد سے روکنے اور اس پر نظر رکھنے کیلئے ایک تصدیق کے نظام کا بندوبست کیا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ قطر سے وابستہ تما م امید یں دم توڑ چکی ہیں۔ جب قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ا س بارے میں ہمیں مذاکرات کی ضرورت ہے تو میں کہوںگا کہ مذاکرات تو ہم بہت بار کر چکے ہیںاور یہ جانتے ہیں کہ ہمارے اور انکے درمیان دہشتگردوں کوفنڈنگ کے معاملے پر بہت عرصے سے مسائل چل رہے ہیں۔ قطر کیخلاف یہ سعودی اتحاد اسکے خلاف کسی بھی طرح کی فوجی کاروائی کیے بارے نہیں سوچ رہااور اگر قطر کے امیر کو ہٹایا جاتا ہے تو وہ اس بات کا گرمجوشی سے استقبال کریںگے۔ قطر کی پالیسی اب بند گلی کی طرح ہے اور یہ صرف تباہی کی طرف جاتی ہے۔ ہم قطر سے خاص طور پر کہتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کی مالی امدادکرنے کی خارجہ پالیسی کو ترک کر دے۔
جبکہ دوحہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک کا یہ قد م قدرتی تےل سے مالا مال خلیجی خطے کو تنہا کرنے اور اسکی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لا حق کرنے کے مترادف ہے۔لیکن ہم ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار نہیں ہیںا ور نہ ہی ہم ہتھیار ڈالیں گے۔ہمیں تنہا کیا گیا کہ ہم تر قی کر رہے ہیںاورترقی پسند ہیں۔ہم امن کیلئے ایک پلیٹ فارم ہیں نہ کہ دہشتگردی کیلئےاور یہن معاملہ خطے کے استحکام کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔