آئی سی سی کی ٹی 20 کی نئی ریکنگ ، پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا

آئی سی سی کی ٹی 20 کی نئی ریکنگ ، پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی 20 کی نئی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم نے  دوسری پوزیشن حاصل کر لی .مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے ایک درجہ پیچھے ہے ۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم مختصر فارمیٹ کے کھیل میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے . کیویز کی ٹیم مختصر طرز کے کھیل میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 125 جبکہ پاکستانی ٹیم کے 121 پوائنٹ ہیں .رینکنگ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کی ٹیم ہے جس کے بھی 121 پوائنٹس ہی ہیں۔ بھارت کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔آسٹریلیا  110 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں ،سری لنکا 95 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں ، افغانستان 86 پوائنٹس کیساتھ نویں جبکہ ون ڈے میں 6 ویں نمبر پر براجمان بنگلہ دیش کی ٹیم اس فارمیٹ میں 76 پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں