پاکستان آنے والےانٹرنیشنل فٹبالرز کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان آنے والےانٹرنیشنل فٹبالرز کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا

کراچی: پاکستان آنے والے فٹبالرز کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ برازیل کے شہرہ آفاق فٹبالرز رونالڈینیو، روبرٹو کارلوس اور انگلینڈ کے جان ٹیری سمیت سات سابق انٹرنیشنل فٹبالرز جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں نمائشی فٹبال میچ کھیلیں گے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فٹبالرز کی آمد سے منفی پروپیگنڈہ کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والے فٹبالرز کے حتمی ناموں کا اعلان  کردیا گیا ہے۔ رونالڈینیو، روبرٹو کارلوس اور جان ٹیری سمیت سات سابق انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی میں ان ایکشن ہوں گے۔کراچی میں لیثرر لیگ کے سربراہ اسحاق شاہ کا کہنا تھا کہ نمائشی فٹبال میچ کی تاریخ اور مقام کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، غیرملکی فٹبالرز کی آمد سے کھیل کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے،فٹ بال کے فروغ کے لیئے ایسی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔پر وقار تقریب میں سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں