چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 12 جون کو مدمقابل ہوں گی

 چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 12 جون کو مدمقابل ہوں گی

کارڈف: ایک ناکامی ، ایک جیت اور اب بازی لینی ہے .  سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو لنکا ڈھانا ہے.  چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے لیے اپنا تیسرا گروپ میچ کوارٹر فائنل کی شکل اختیار کر گیا.  پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 12 جون کو مدمقابل ہوں گی ۔
پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گرائونڈ پر ہوا۔ سری لنکا سے مقابلے سے قبل تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی آرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے ۔ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔
کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ بی کا میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا ۔

یاد رہے کہ  اہم ترین میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئین بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارت کی جانب سے سری لنکن ٹیم کو 50 اوورز میں 322 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے انہوں نے 49 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ لیکن پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے بلے باز چمارا کپوگیدرا فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ میں رواں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ سٹینڈ بائی کھلاڑی دانشکا گونا تھلیکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر عماد وسیم  بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم کسی بھی دن کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ہم جیتیں یا ہاریں یہ الگ بحث ہے بس ہمیں ضرورت اس بات ہے کہ ہم ہرمرتبہ اس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے بھارت کے خلاف بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تو چاہے نتیجہ جیسا بھی ہوتا آپ کو فرق ضرور محسوس ہوتا۔ جس طرح لڑکوں نے باؤلنگ اور فیلڈنگ کی وہ بہت ہی عمدہ تھی۔ اگر ہم اسی جوش سے کھیلتے رہے تو اور سست نہ ہوئے تو ہم یقینا ایک مختلف ٹیم نظر آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں