کوئٹہ میں زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ میں زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ : فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق اکبر خان نامی متاثرہ مریض کو تین روز قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مریض کی ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وئرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔اس وقت اسپتال میں کانگو وائرس کے 2متاثرہ اور ایک مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، تینوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سے قبل  بھی  فا طمہ جنا ح ہسپتال میں کا نگو کے شبے میں ایک اور مر یض کو دا خل کیا گیا تھا۔ مر یض کا تعلق کچلاک سے ہے ، ہسپتا ل میں کا نگو کے وا ئر س کی تصدیق کے لئے ٹیسٹ کی سہو لت مو جود نہیں، ٹیسٹ کر وا نے کی رقم نہ ہو نے کی وجہ سے کئی مر یض ٹیسٹ سے محروم ہو رہے ہیں۔تاہم  گزشتہ عرصہ  میں بھی کانگو کے شبہ میں لایا گیا ایک مریض دم توڑ گیاتھا ۔ رواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔مریض فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبہ میں زیرعلاج تھا۔رواں سال کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں