بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ شاہ رخ خان سے ناراض ہو گئیں

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ شاہ رخ خان سے ناراض ہو گئیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور کنگ خان شاہ رخ خان نے ایک ساتھ فلم ڈیئر زندگی میں کام کیا تھا جس میں مداحوں نے ان کی دوستی کو خوب سراہا تاہم اب عالیہ شاہ رخ خان سے کافی ناراض ہیں جس کی وجہ بالی وڈ کنگ کی اگلی فلم جب ہیری میٹ سیجل ہے۔ شاہ رخ خان اس فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے اور اگر آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ عالیہ اس بات سے ناراض ہیں کہ انہیں اس فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا تو ایسا بالکل نہیں ہے۔ دراصل ہدایت کار امتیاز علی نے جب شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم کو بنانے کا اعلان کیا تھا تو اس کے بعد ہر مداح کی زبان پر صرف ایک ہی سوال تھا کہ اس فلم کا نام کیا ہو گا؟۔

اس دوران عالیہ بھٹ نے شاہ رخ کو ان کی نئی آنے والی فلم کے بارے میں نام تجویز کیا تھا لیکن شاہ رخ خان نے عالیہ کے تجویز کردہ نام کو اہمیت نہیں دی۔ گزشتہ چند ماہ سے اس فلم کے کئی نام سامنے آئے کبھی خبر آئی کے اس فلم کا نام دی رنگ رکھا گیا ہے جبکہ کبھی کسی نے بتایا کہ اس فلم کا نام رہنما رکھ دیا گیا ہے تاہم امتیاز علی نے ان تمام ناموں سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک فلم کا نام طے نہیں کیا گیا۔

b20d98d49b4642967fce232b421a4c94

آخرکار کافی عرصے بعد شاہ رخ خان نے اعلان کیا کہ ان کی فلم کا نام جب ہیری میٹ سیجل رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے مداحوں کے لیے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا کہ اس فلم کا نام کس نے تجویز کیا ہو گا۔

24fdd0c39adf0a7608369cdc13d66ad1

شاہ رخ نے ٹوئٹر پر لکھا اگر رنبیر کپور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس فلم کا نام انہوں نے تجویز کیا تو ایسا کبھی نہیں ہوا اس لیے انہیں 5 ہزار کا انعام نہیں دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد عالیہ کافی افسردہ نظر آئیں اور ٹوئٹ میں کہا میں بہت پریشان ہوں کہ کنگ خان نے میرے تجویز کردہ نام کو فلم کے لئے فائنل نہیں کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں