مائنس نواز شریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے: عابد شیر علی

مائنس نواز شریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے: عابد شیر علی

فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے فیسکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی میں نواز شریف کا خاندان سرخرو ہو گا۔ دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کو کوئی ثبوت نہیں ملے گا اور مائنس نواز شریف فارمولا نہیں چلنے دیں گے جبکہ کرپٹ سیاسی ٹولے عمران خان کی حسرت پوری نہیں ہو گی۔ عمران خان سازشوں سے اداروں پر دباو ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ عمران کی تین بار تلاشی ہوئی زکوۃ کا مال عمران خان سے برآمد ہوا اس کو یہ بھی پتہ ہے کہ وہ اقتدار کے زریعے وزیر اعظم نہیں بن سکتا اس لئے کرپٹ لوگوں کا ٹولا اکھٹا کر رکھا ہے۔

عابد شیر علی نے سینیٹر اعتزاز احسن کو بھی نہ بخشا آستین کا سانپ اور بے نظیر قتل میں ملوث قرار دے دیا۔ اداروں کے پیچھے چھپ کر وار نہ کئے جائیں کیا تمام ادارے 40 سال کا "اپنا احتساب" کرانے کیلئے تیار ہیں؟۔تمام سیاسی پارٹی کان کھول کر سن لیں نواز شریف کے مد مقابل کوئی نہیں ہو سکتا زرداری اور عمران دونوں کرپٹ اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ یہ لوگ اداروں پر الزام لگانے والے اور عدلیہ پر حملہ کرنے والے ہیں۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی طارق شفیع پر بھی دباؤ ڈال رہی ہے۔ حسین نواز کو جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں جو انہوں نے سپریم کورٹ کو بتائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں