شاہراہ قراقرم 13 جون سے پانچ دن کیلئے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گی

شاہراہ قراقرم 13 جون سے پانچ دن کیلئے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گی

شانگلہ :  شاہراہ قراقرم 13 جون سے پانچ دن کیلئے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رہے گی ۔شمالی علاقوں کیلئے سفر کرنے والے مسافر ،ملکی وغیر ملکی سیاح رات 8 سے صبح چار بجے کے دوران سفر کر سکتے ہیں ۔سڑک کی بندش داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ہوگی، 18 جون کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حسب معمول جاری رکھی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ڈی مینٹیننس نیشنل ہائے وے اتھارٹی نادرن ایریا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا 13 جون سے 18 جون تک یعنی پانچ دن کیلئے برسین اپر کوہستان کے مقام پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ داسو کوہستان کی تعمیر کے سلسلے میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا ء پر شاہرا قراقرم ہر قسم ٹریفک کیلئے صبح 5 سے شام 8 بجے تک بند رہے گی اسلئے شمالی علاقوں کو جانے والے مسافر ،ملکی وغیر ملکی سیاح دن کے اوقات ان پانچ دنوں کے دوران سفر سے گریز کرے ۔انہوں نے کہا کہ مسافر رات کے وقت غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور نیشنل ہائے وے اتھارٹی(NHA) اس تکلیف کیلئے عوام اور مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں