اجے دیوگن نے 30 دن کا معاوضہ 35 کروڑ روپے مانگ لیا

اجے دیوگن نے 30 دن کا معاوضہ 35 کروڑ روپے مانگ لیا

ممبئی: اجے دیوگن کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے وہ جتنی خوبی سے سنجیدہ کردار ادا کرتے ہیں اتنی ہی مہارت سے مزاحیہ کردار بھی نبھاتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ سنجے دت کے انکار کے بعد جب سے دھمال سیریز کی تیسری فلم ٹوٹل دھمال میں اجے کی شمولیت کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں ان کے مداح فلم کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن نے فلمساز ایندر کمار سے ٹوٹل دھمال کی 30 دنوں کی شوٹنگ کا 35 کروڑ معاوضہ طلب کیا ہے تاہم ایندر کمار یہ معاوضہ دینے کیلئے راضی ہوئے ہیں یا نہیں یہ اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ ہدایت کار ایندر کمار نے گزشتہ چند روز قبل فلم میں اجے دیوگن کی شمولیت کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا اجے کی موجودگی کے باعث فلم اہم بن گئی ہے کیونکہ گول مال سیریز میں اجے کی مزاحیہ اداکاری نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا تھا۔

واضح رہے کہ دھمال سیریز کی دونوں فلمیں دھمال اور ڈبل دھمال کے مرکزی اداکار سجنے دت نے چند روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید دھمال سیریز کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے انہیں اخلاق سے گرے ہوئے مزاحیہ کرداروں میں دیکھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں