چینی شخص کی 30 انچ لمبی آنت کی سرجری کردی گئی

چینی شخص کی 30 انچ لمبی آنت کی سرجری کردی گئی

بیجنگ: چین کے ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے ایسے مرض کا آپریشن کیا جو بہت کم لوگوں میں ہونے کے علاوہ کافی تکلیف دہ بھی تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اسے زندگی بھر قبض کا سامنا کرنا پڑا۔22 سالہ شخص کو پیدائش سے ہی Hirschsprung نامی بیماری کا سامنا کرنا تھا، اس پیماری کو ایچ ڈی بھی کہا جاتا ہے۔

اس بیماری کے شکار انسان کی بڑی آنت کے اندر موجود عضلات میں کچھ اعصاب کی کمی ہوتی ہے جس کے باعث جسم سے اسٹول خارج نہیں ہوپاتا۔اس مرض کے نتیجے میں متاثرہ شخص کا پیٹ بہت کم عمری سے ہی حد سے زیادہ بڑھنے لگتا ہے۔اس چینی شخص نے قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے کئی ادویات کا استعمال بھی کیا تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹر نے اس شخص کا پیٹ دیکھا تو حیران رہ گئے ،انہیں ایسا لگا یہ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

بعدازاں ڈاکٹرز نے اس شخص کا طبی معائنہ کیا جس میں یہ سامنے آیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس کی بڑی آنت میں فضلہ جمع ہو رہا ہے۔سرجری کے بعد ڈاکٹرز یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس شخص کی بڑی آنت کی لمبائی 30 انچ تھی جس کا وزن 13 کلو ہوچکا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مریض کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

مصنف کے بارے میں