بھارت اور چین باہمی اختلافات مناسب طور سے دور کریں، چینی صدر

بھارت اور چین باہمی اختلافات مناسب طور سے دور کریں، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی اختلافات پر مناسب طریقے سے بات کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ایک آن لائن پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیراعظم سے کہاکہ چین اور بھارت کو کثیرالجہتی روابط اور باہمی مشاورت کو مضبوط بنانا چاہیے اور آپس کے اختلافات اور حسّاس معاملات پر موزوں طریقے سے بات کرنی چاہیے۔
شی جی پنگ نے بھارت اور چین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی زور دیا۔پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایس سی او کا رکن بننے میں تعاون پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔
بھارتی وفد کی جانب سے تاہم ان بیانات کے حوالے سے فی الحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں ’ سلک روڈ انیشی ایٹو‘ کے موضوع پر چین میں ہونے والی سمٹ میں بھارت نے شرکت نہیں کی تھی اور اس اقدام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں