چیمپئنز ٹرافی کا بڑادنگل ! آسٹریلیا کی روایتی حریف انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

چیمپئنز ٹرافی کا بڑادنگل ! آسٹریلیا کی روایتی حریف انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

برمنگھم: چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف پراعتماد بیٹنگ جاری ہے.کینگروز نےسات وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے ہیں۔ 
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبان اور گروپ ’’اے ‘‘ میں شامل انگلینڈ  برمنگھم کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریف آسڑیلیا کے مد مقابل ہیں۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر روایتی حریف آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے 40 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔  ڈیوڈ وارنر 21 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے آج سے پہلے تک دونوں میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں  جبکہ انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر اس گروپ میں 4پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اگر آسٹریلیا آج کا میچ ہار گئی تو کیویز کے بعد کینگروز ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائیں گے۔

میچ کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کے ہارنے یا میچ بے نتیجہ رہنے کی صورت میں بنگلادیش کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے دونوں گروپس میں اس وقت دلچسپ صورتحال ہے، گروپ بی میں سیمی فائنل لائن اپ ابھی اوپن ہے لیکن گروپ اے میں انگلینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
اگر آج کا میچ آسٹریلیا ہار گیا یا میچ ڈرا ہوگیا تو بنگلہ دیش کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرجائے گی۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف ان کا میچ ’مسٹ ون‘ ہے، ہمیں اپنی بہترین پرفارمنس سامنے لانی ہے۔ امید ہے کہ ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔آسٹریلیا نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں ہی بے نتیجہ رہے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہیں۔

مصنف کے بارے میں