پاکستان سے میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا جھٹکا

پاکستان سے میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا جھٹکا

برمنگھم : پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 مارچ کو  کارڈیف میں ہو گا لیکن اس میچ سے قبل سری لنکا کو شدید جھٹکا لگ گیا ہے ۔ سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے کوشل پریرا ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ لنکا کو پاکستان کیخلاف اہم میچ میں دستیاب نہیں ہونگے۔کوشل پریرا انجری کی وجہ سے چیمپینز ٹرافی سے باہر ہوگئے.کوشل پریرا نےبھارت کے خلاف 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی.

یاد رہے کہ گروپ بی کے بقیہ تمام میچز ناک آؤٹ بن گئے ہیں جہاں پر کل بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہونگے۔اس میچ میں جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لے گی ۔ پاکستان ا ور سری لنکا کے میچ میں بھی جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لے گی اور ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹوانا پڑے گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں